وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی تجویز زیر غور نہیں

وزیر خزانہ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا

ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی تجویز زیر غور نہیں،وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ نےمہنگے بیرونی کمرشل قرضے لینے کا تاثر بھی رد کردیا ۔
کہا اب ہم تب قرض لیں گے جب ضرورت ہوگی،۔
کمرشل بینکوں سےکوئی بھی قرض ہم اپنی شرائط پرلیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا کرلیا گیا ہے۔
، آئندہ جو بھی قرض لیں گے کمیٹی کو ہر چیز صاف شفاف بتائیں گے۔
، وزیر خزانہ نے انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ سے جلد رجوع کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
، کہا رواں مالی سال پانڈا بانڈ کے اجراء کا پلان ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی اشاریوں میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
، گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں