“لبنان کا وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستانیوں کو ترجیحی ویزے دینے کی یقین دہانی”

“پاکستانیوں کو ترجیحی ویزے دینے کا وعدہ: لبنان نے شام سے انخلاء کی درخواست پر ردعمل دیا”

شام سے انخلاء، ’ پاکستانیوں کو ترجیحی ویزے دیں گے ‘، لبنان کی وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی
لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکلنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ویزے فراہم کریں گے۔
شام کی صورتحال کے پیش نظر وہاں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران وزیراعظم نے شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کیلئے لبنانی وزیر اعظم سے مدد طلب کی۔
وزیر اعظم نے لبنانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تمام ایئرپورٹس اس وقت بند ہیں۔
اور پاکستانیوں کا شام سے انخلاء لبنان کے ذریعے ہی ممکن ہے، شام میں 600 پاکستانی اس وقت موجود ہیں۔
شہباز شریف نے پاکستانیوں کو شام سے انخلاء کیلئے لبنان سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ شام سے انخلاء کیلئے صرف زمینی راستے ہی استعمال ہوسکتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں