امریکا نے ایرانی کمپنیوں پر مزید 35 پابندیاں عائد کر دیں

امریکی پابندیاں ایرانی کمپنیوں پر: ایران کی غیرقانونی سرگرمیوں پر کارروائی

امریکا کا مزید 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان
مریکا نے ایران سے تعلق رکھنے والی مزید 35 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کردیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل فروخت کر کے پیسہ جوہری پروگرام، میزائل اور ڈرونز کی تیاری پر لگا رہا ہے۔
، جس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی تجویز پر آفس آف فارین اسیٹس کنٹرو ل (اوفاک) نے میری ٹائم انڈسٹری کیلئے مختلف ممالک سے آپریٹ کرنے والی شیڈو ایرانی کمپنیوں پر پابندی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا تھا ایران غیرقانونی تیل کی ترسیلات سے ہونیوالی آمدنی نیوکلیئر پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹم اور ڈرونز کی تیاری کیلئے استعمال کر رہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے محکمے قائم مقام انڈر سیکرٹری براڈلی اسمتھ کا کہنا تھا کہ امریکا غیرقانونی آپریشنز میں ملوث شیڈو فلیٹس اور ویسلز کیخلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔
اور ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں