“لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر”
لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درخواستیں دائر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے متفرق درخواست دائر کیں۔
وزارت پیٹرولیم، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کوئی جواز نہیں ہے۔
عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں