“ایف آئی اے کی کارروائی: ملتان اور گجرات میں 5 انسانی اسمگلنگ کے ملزمان گرفتار”
ایف آئی اے کی ملتان اور گجرات میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملتان میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں گجرات میں بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ’لینڈ روٹ ایجنٹ‘ سمیت 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
، زیر حراست ایک ملزم شہریوں کو غیر قانونی سرحد پار کرانے میں ملوث ہے۔
جبکہ دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں