اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ: کراچی میں آئی ٹی ماہر ملزمان کی کارروائیاں
اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ دوبارہ سرگرم
کراچی میں اے ٹی ایم ہیک کرکے شہریوں کو لوٹنے والے آئی ٹی ماہر گروہ کے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ملزمان نے بزرگ شہری شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 4 لاکھ روپے نکالے۔
بزرگ شہری سے ہونے والے فراڈ کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔ ایس آئی یو نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر کی تلاش شروع کردی ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان آئی ٹی کے ماہر ہیں۔
جو اے ٹی ایم ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے ہیں۔
جیسے ہی کوئی شہری مشین استعمال کرتا ہے، کارڈ پھنسنے کے باعث جعلسازی کا شکار ہوجاتا ہے۔
ملزمان کا ایک ساتھی شہری کی مدد کے بہانے اندر آتا اور ہیلپ لائن پر کال ملاکر جعلسازی سے پاس ورڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کرلیتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں