“بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا شرائط آسان کردیں”

“پاکستانی شہریوں کے لیے بنگلا دیش میں ویزا حاصل کرنا مزید آسان”

بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا شرائط آسان کردیں
بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کردی ہیں۔
ہفتے کے روز بنگلا دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب کے دوران بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کردی ہیں۔
اور اب پاکستان کے شہری آن لائن بنگلا دیش کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
اقبال حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں