روس کی جوابی کارروائی ‘ کروز میزائلوں کی بارش ، یو کرین کی بجلی بند

“روس کی جوابی کارروائی: یوکرین پر کروز میزائلوں کی بارش، بجلی کی بندش”

روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یوکرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے۔
، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یوکرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا۔
سعودی نشریاتی ادارے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہالوشچینکو نے کہا ہے کہ روس نے بدھ کے روز یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، ۔
جس کے نتیجے میں ملک کو احتیاطاً بجلی کی بندش پر مجبور ہونا پڑا۔
ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ ’دشمن، یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
، انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خطرے کے دوران پناہ گاہوں میں رہیں اور سرکاری اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں