“غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر کی تصدیق”
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔
جبکہ قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےپر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔
، امید ہے مذاکرات کا یہ دور ایک واضح اور جامع معاہدے پر ختم ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں