پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی فہرست دے : رانا ثنا اللہ

“پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی فہرست دے: رانا ثنا اللہ کا بیان”

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف والے سیاسی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں۔
پھر ہم انہیں بحث کے بعد جواب دیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔
، مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لےکر جائیں گے۔
، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بحث کے بعد ان کو جواب دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں