چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کب ہوگی؟

“چمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب: کب اور کہاں ہوگی؟”

لاہور: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہی کرائی جائے گا۔
جب کہ افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
تاہم چیمپننز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
اور آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں