ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرلیا
ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرلیا
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نقشے میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے۔
جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس لکھا ہوا ہے۔ٹرمپ نے ایک اور نقشے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
جس میں امریکا اور کینیڈا کو ایک ملک دکھایا گیا ہے اور اس پورے نقشے پر امریکا کا جھنڈا بنا ہوا ہے، ۔
اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ٹرمپ نے ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں