رانا قاسم نون کے حلقے کے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر مقابلے کی فضا کی نذرہوگئے

“ملتان میں ٹینڈر کی کم قیمتیں: ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی پر سوالات”

ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائےامور کشمیر رانا قاسم نون کے حلقے کے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر مقابلے کی فضا کی نذرہوگئے ہیں۔پچاس فیصد سے زائد کم ریٹ پر کھلنے والے ٹینڈرز نے تیس کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ترقیاتی سکیموں شروع ہونے سے پہلے ہی مشکوک بنا کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جلالپور پیر والہ سے رکن قومی اسمبلی اور چئیرمن پارلیمانی کمیٹی ان کشمیر رانا قاسم نون کے حلقے کے لئے تیس کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ترقیاتی سکیموں کے لئے ای پیڈ سسٹم کے ذریعے ٹینڈر کھولے گئے کھولنے جانے والی 24 ترقیاتی سکیموں میں سے بیشتر پر تخمینہ لاگت سے 50 سے 55 فیصد کم پر ریٹ بھرے گئے ذرائع کے مطابق ٹھیکے داروں نے ابھی دس فیصد پرفارمینس سیکورٹی اور آٹھ فیصد انکم ٹیکس بھی ادا کرنا ہے۔
اس صورت میں ٹھیکے داروں کے تخمینہ لاگت سے 68 فیصد کم ہو جائیں گے 68 فیصد کم ریٹ ہونے کی وجہ سے رانا قاسم نون کے انتخابی حلقہ کی ترقیاتی سکیمں شروع ہونے سے پہلے ہی مشکوک بن کر رہ گئیں ہیں کیونکہ 32 فیصد میں ٹھیکے دار نے کام بھی کرنا اور لوکل گورنمنٹ ملتان کے افسران کو کمیشن بھی ادا کرنا ہے جبکہ اپنا 20 فیصد حصہ بھی کھرا کرنا ہے ذرائع کا دعویٰ ہے

ای پیڈ سسٹم کی وجہ سے حکومت کی پول سسٹم سے تو جان چھوٹ گئی ہے اور مقابلے کی فضا میں بچت بھی ہونے لگی ہے۔
لیکن زمینی حقائق خوفناک منظر پیش کر رہے ہیں مقابلے کی فضا ہونے کی وجہ سے نہ تو طے کردہ معیار کا کام ہو سکتا ہے اور نہ ہی ٹھیکے دار کو ریلیف مل سکتا ہے 68 فیصد کم ریٹ ہونے کی وجہ سے اب فج پیمنٹس کی خدشات بھی سر اٹھانے لگے ہیں کیونکہ 68 کم ریٹ پر کسی صورت کوئی بھی سکیم طے کردہ معیار کے مطابق تیار نہیں ہوسکتی اس حوالے سے ایکسین لوکل گورنمنٹ ملتان خرم خان سےموقف کے لئے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے مؤقف دینے سے معذوری کااظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں