حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنیکا فیصلہ
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
، قومی ایئرلائن کی نجکاری کی پہلی کوشش کے دوران حکومت کو توقعات کے برخلاف صرف ایک سرمایہ کار کی جانب سے 10 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی۔
نجکاری کے پہلے مرحلے کے دوران خریداروں کی جانب سے عدم دلچسپی کی کئی وجوہات تھیں ۔
جن میں نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی اور قومی ایئرلائن کے قرضے شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری پر 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کر دی ہے۔
چیئرمین نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے تحفظات پیش کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف نے ٹیکس ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں