جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: تمام دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کا آخری مرحلہ جاری ہے۔
، تمام دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
، شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معصوم جانیں بچانے کیلئے آپریشن میں احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔
دہشتگردوں کےبولان پاس کےعلاقے میں جعفرایکسپریس پرحملہ میں سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 30 دہشتگرد جہنم واصل۔
،متعدد زخمی جبکہ 190مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا،انسانیت کےدشمنوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق دہشتگردافغانستان میں ماسٹرمائنڈ اورسہولت کاروں سے رابطے میں ہیں۔
،چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوکرخودکش بمباروں نےتین جگہوں پرخواتین اوربچوں کویرغمال بناکرڈھال بنا لیا۔
، آپریشن میں احتیاط برتی جارہی ہے،سیکیورٹی خدشات کےباعث تین دن تک کوئٹہ سےپشاورٹرین سروس معطل رہےگی۔
،راولپنڈی اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشنز پرمعلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں