ٹرین حملے میں بھارتی ایجنسی را ملوث ہے ، سکھ فار جسٹس

“سکھ فار جسٹس کا دعویٰ، بلوچستان ٹرین حملے میں بھارت کی ایجنسی را ملوث ہے”

امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کا بلوچستان میں ٹرین حملے کے حوالے سے بڑا بیان جاری کردیا۔
کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را ملوث ہے ۔ .
عالمی ادارے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور را کے خلاف کارروائی کریں ۔
جاری بیان میں سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا مزید کہنا تھا پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کےبلیوپرنٹ پر عمل کر رہا ہے۔
مودی کا ہندوستان اب صرف علاقائی خطرہ نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے جو پرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔
بیان کے مطابق بھارت خفیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے ‘جارحانہ دفاعی نظریےکا ثبوت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں