“سویلینز کا ملٹری ٹرائل: سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کی سماعت اور جسٹس مندوخیل کے ریمارکس”
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا،۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل جنڈولہ میں فوجی قلعے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
، خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد حملہ آور قلعے کے اندر داخل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، قلعہ کے اندر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں