وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کیلئےآغوش پروگرام متعارف

آغوش پروگرام برائے حاملہ خواتین – 23 ہزار روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاپنی نوعیت کا پہلا اور منفردپروگرام (آغوش )متعارف کروادیا۔
پروگرام کے تحت دو سال سے کم عمربچوں کی مائیں اور حاملہ خواتین کوآغوش پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔
،پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔
پروگرام میںڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے آغاز بہاولپور، رحیم یارخان، بہاؤلنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں شامل ہیں۔
،حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2ہزارروپے دیئے جائیں گے۔
، حاملہ خاتون کوبچے کی پیدائش تک متواتر طبی معائنہ کے لئے وزٹ پر امدادی رقم دی جائے گی۔
مراکز صحت سے مفت طبی معائنہ کے بعد پروگرام کے کیش ایجنٹ سے امدادی رقم حاصل کی جا سکے گی ۔
،حاملہ خواتین کو ہر بارمراکز صحت وزٹ پر1500 روپے ملیں گے، ٹوٹل رقم 6ہزار روپے دیے جائینگے،۔
پروگرام کے تحت مرکز صحت پر بچے کی پیدائش پر4ہزارروپے کاتحفہ ملے گا ،۔
پیدائش کے بعد 15دن کے اندر پہلے طبی معائنے پر2ہزار روپے ملیں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں