پاکستان اور افغانستان جرگہ – طورخم سرحد کھولنے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان کے جرگے کے ارکان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
، جس میں افغان فریق نے پاکستان کی شرائط پر اتفاق کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ حکام سے منظوری حاصل کرنے کے لیے حتمی ’وقفے‘ کا مطالبہ کیا۔
پیر کو تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی جرگوں کی ملاقات افغان سرحد پر کسٹمز آفس (گمروک) میں ہوئی،۔
جس میں پاکستانی وفد کے ارکان کے نام اور تعداد میں بار بار تبدیلی کی گئی۔
بعد ازاں پاکستانی وفد کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان افغانستان کی جانب زیرو پوائنٹ پر سرحد کے بالکل قریب ایک متنازع چوکی کی تعمیر کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ افغان فریق کو بتایا گیا کہ زیرو پوائنٹ بارڈر کراسنگ کے قریب موجودہ ڈھانچے میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں ان کی کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں