بلوچستان : سیکیورٹی خدشات کے باعث مزید 2 جامعات بند

“بلوچستان میں سیکیورٹی خطرات کے باعث 3 جامعات کی تعلیمی سرگرمیاں معطل”

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مزید 2 جامعات نے غیر معینہ مدت کے لیے آن کیمپس کلاسز روک دی ہیں۔
اور طلبہ کو ورچوئل کلاسز میں شرکت کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر 3 جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
متاثرہ جامعات میں یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف تربت شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ حملوں اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سبی کے قریب جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہائی جیک کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔
، اس حملے میں 18 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 26 یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں