طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

“پاکستان اور افغانستان کا طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ”

پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ختم ہوگئی۔
، طورخم تجارتی گزرگاہ آج شام 4 بجے دو طرفہ تجارت کےلئے کھول دیا جائے گا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر کو مریضوں کے لئے بھی آج کھول دیا جائے گا۔
، بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے دو دن بعد کھولا جائےگا۔
جرگہ ذرائع کے مطابق متنازع تعمیرات بند کرنے کے فیصلے پر افغان حکام نے رضامندی ظاہرکی ہے۔
، جے سی سی اجلاس تک فائر بندی اور متنازع تعمیرات پر کام بند ہوگا۔
جرگہ ممبر کے مطابق 2 روز قبل پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان حتمی نشست ہوئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں