“اسد قیصر نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، نئے الیکشن کی ضرورت”
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مستعفی ہوں اور نئے الیکشن کروائے جائیں۔
اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی کاعالم دیکھیں کہ اجلاس شروع ہوا اور کوئی متعلقہ وزیر موجود نہیں تھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلایا اس کا نتیجہ کیا نکلا؟
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اجلاس میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اپنے لیڈر تک تو رسائی دیں۔
، ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ بس پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کو زد و کوب کیا جائے اور انہیں تنگ کیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں