سعودیہ اور پاکستان ایک ہی دن عید الفطر ہونے کا امکان

“31 مارچ کو سعودیہ اور پاکستان میں عید الفطر کا آغاز، ایک ہی دن عید منانے کا امکان”

بین الاقوامی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہے۔
جس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہو گا۔
، اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہو گا۔
اس طرح سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس بار عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اس کے برعکس بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں