بھارت امن کیلئےسازگار ماحول پیدا کرے:اسحاق ڈار

“پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے: اسحاق ڈار”

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب جمع کرواتےہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امن اور بات چیت آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔
، مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ سے دوطرفہ ماحول سازگار بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
، دو طرفہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان نے ذمہ داری سے کام جاری رکھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
،اکتوبر2024میں کرتا رپور راہداری معاہدے کی مزید پانچ سال کے لیے تجدید کی گئی۔
،افغانستان پاکستان کی سفارتی رسائی میں اہم ترجیح ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں