“خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی منڈی میں 3 مارچ کے بعد بلند ترین سطح”
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔
برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔
امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، ۔
جو 2.8 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔ یہ کمی رائٹرز کے سروے میں اندازہ لگائے گئے 3 لاکھ بیرل کی کمی سے کہیں زیادہ رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں