ہیتھرو ایئرپورٹ دن بھر کیلئے بند، 1300 پروازیں متاثر
لندن میں واقع دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ کو برقی سب اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی کے باعث آج دن بھر کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
، ایئرپورٹ کی بندش سے 1300 فلائٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سے ملحقہ سب اسٹیشن میں آگ لگنے کی وجہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو بجلی کی شدید بندش کا سامنا ہے۔
مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے ہیتھرو کو 21 مارچ کو 23 بجکر 59 منٹ تک بند رکھا جائے گا۔
لندن فائر بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی لندن کے علاقے ہیز میں ایک برقی سب اسٹیشن کے اندر ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی تھی۔
، بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کی 10 فائر ٹینڈرز اور تقریباً 70 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں