نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری، عدالت پیش کرنیکا حکم

نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے فراڈ کیس اور امانت میں خیانت کرنے کے الزامات کے تحت اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کے علاقے کینٹ کے کچہری جوڈیشل میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے اداکار اسود ہارون کی درخواست پر نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے اداکارہ کو گرفتار کرکے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
اداکار اسود ہارون نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے نازش جہانگیر کی جانب 25 لاکھ روپے اور کار واپس نہ کرنے کے فراڈ کے معاملے پر پولیس میں مقدمہ بھی دائر کروایا لیکن انہیں انصاف نہیں ملا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں