نیٹ میٹرنگ اور سولر توانائی کے فروغ پر حکومتی اقدامات
وزیرتوانائی اویس لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
اویس لغاری کا کہناتھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،۔
حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔
، 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔
، اگلے 8 سال کے اندر سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔
اویس لغاری کا کہناتھا کہ مستقبل کے صارفین 3 سے 4سال میں اپنی سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے،۔
موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے، ۔
دنیا کے کئی ممالک میں نیٹ میٹرنگ کی قیمت ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔
، باہمی اتفاق اورمشورے سے آئی پی پیز کے معاہدوں میں نظرثانی ہوچکی ہے۔
، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 1500ارب سے زائد کا فائدہ حاصل کیا گیاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں