دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا ، وزیر دفاع

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی تیاری

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے ایران اور افغانستان سے ملتے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف کثیرالجہتی اور ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردی، قومی سلامتی کمیٹی (این اے سی) کے اجلاس، اور حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
جس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ این اے سی کے ایک اجلاس میں دہشت گردوں کی واپسی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
لیکن وہ خود اس میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ یہ معاملہ پہلے سے طے شدہ ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز شریف جنرل ( ر) قمر جاوید باجوہ سے یہ سوال نہ پوچھ سکے کہ دہشت گردوں کو واپس کیوں لایا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق اجلاس میں محسن داوڑ نے اس پالیسی کی مخالفت کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن انہیں دوبارہ بولنے سے روک کر چپ کرا دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں