گرفتار خودکش بمبار نے تربیت اور منصوبوں سے متعلق اہم راز بتا دیے
.
برکی سے گرفتار خودکش بمبار کے اہم انکشافات، سی ٹی ڈی ترجمان
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ برکی کے علاقے سے گرفتار ہونے والا خودکش بمبار اہم معلومات فراہم کر رہا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار خودکش بمبار کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔
اور اسے جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے تربیت دینے کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
اس کے علاوہ، گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کو تربیت کے دوران نشے اور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں