اپریل 2025 سے پراپرٹی خریداری پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم ہو گی
آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔
آئی ایم ایف نے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔
جبکہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔
اسی طرح، ایف بی آر کی درخواست پر رواں ماہ (مارچ 2025) کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف نے اتفاق کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں