بلوچستان کے ریکوڈک میں قیمتی معدنی ذخائر، 60 ارب ڈالر مالیت کا انکشاف
ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود
ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں موجودہ قیمتوں پر 60 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تانبے اور سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
، 3 سرکاری توانائی کمپنیوں نے اپنی فنڈنگ کا وعدہ دوگنا سے زیادہ بڑھا کر 1.9 ارب ڈالر کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) نے ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کا وعدہ کیا تھا جسے اب بڑھا کر 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کردیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس طرح تینوں کی مجموعی فنڈنگ ابتدائی طور پر 90 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 1.88 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں