آئی جی پنجاب نے 78 افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگا دیے
سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونیوالے78افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگا دئیے ۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز سے امید کرتا ہوں کہ لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، انتظامی امور ، پبلک سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنائیں۔
، ماتحت فورس کی استعدادکار، ضروریات، ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔
، پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں، کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ بابر اشرف، آصف عطا، ذکی ریحان، عبدالمجید، اسدرشید، محمدیعقوب، انیل انور، قمر عباس، راؤ دلشاد علی، عبدالعظیم و دیگر کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے گئے۔