2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا

2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہوگا، سعودی موسمیاتی ادارہ

سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (این ایم سی) نے عازمین حج کو خوش خبری سناتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی این ایم سی نے 2026ء سے شروع ہونے والی حج کی تاریخوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کی وجہ سے آئندہ 16 سال تک حج کا وقت ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 2026ء سے 2033ء تک حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا،۔
اور پھر 2034ء سے 2041ء تک یہ سردیوں میں آئے گا۔
این ایم سی کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے جاتا ہے، ۔
جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
2042ء میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں