کنٹونمنٹ بورڈ کی ملی بھگت سے بجلی چوری: کمرشل ہالز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ملتان (بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) میپکو حکام کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ایس پی چوک کے نزدیک کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے سٹریٹ لائٹ سے بجلی چوری کرنے والے کمرشل مالکان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سٹریٹ لائٹ سے ڈائریکٹ کنکشن کاٹ کر کمرشل ہالز مالکان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔
قبل ازیں روز نامہ بیٹھک ملتان کی جانب سے ایس پی چوک پر واقع کمرشل ہالز مالکان کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی ملی بھگت سے سٹریٹ لائٹ کی چوری کی نشاندھی کئی بجلی کمرشل ہالز مالکان ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے لیکن بل کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ادا ہو رہا تھا میپکو کینٹ سب ڈویژن حکام نے نوٹس لیتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کی سٹریٹ سے ڈائریکٹ کنکشن کرکے بجلی چوری کرنے کمرشل ہالز مالکان رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔
ذرائع کے مطابق میپکو کینٹ سب ڈویژن کی جانب سے کمرشل ہالز مالکان کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں اور کنکشن ریگولرائز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں گئیں ہیں انھوں نے کہا میپکو کینٹ سب ڈویژن نے تو چوری پکڑ لی ہے لیکن کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی انتظامیہ نے بجلی چوری کروانے والوں کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ انکو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔
شہریوں نے چیف آفیسر ملتان الیکٹرک کمپنی سے اپیل کی ہے کمرشل استعمال کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کی سٹریٹ لائٹ سے بجلی چوری کرنے والے کمرشل ہالز مالکان سے کمرشل فیس وصول کی جائے اور بجلی چوری میں معاونت کرنے پر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی انتظامیہ کے خلاف چوری کے مقدمات درج کروائے جائیں اس حوالے سے سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ ملتان فیصل جدون سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں