ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تشخیصی پراپرٹی ٹیکس میں کئی سو گنا اضافہ،تاجر سراپا احتجاج

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے پر کینٹ تاجروں کا احتجاج، عدالت جانے کی تیاری

ملتان(وقائع نگار)ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ تشخیص ٹیکس میں کئی سو گنا اضافے کے خلاف کینٹ کے تاجر سراپا احتجاج بن گیے گئے کینٹ تاجروں نے چیف آفیسر اور ڈائریکٹر ملڑی لینڈ ملتان سے انصاف نہ ملنے پر ڈائریکٹر ملڑی لینڈ سے انصاف نہ ملنے پر عدالت عالیہ ملتان بینچ سے رجوع کرنے کے بارے میں مشاورت شروع کر دی ۔
قبل ازیں ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ بازار ہے تاجروں کو سالانہ تشخیصی پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے اور اعترضات طلب کیے گئے اس موقع پر کینٹ تاجروں کی جانب سے دکانات کے تشخیص ٹیکس اچانک کئی سو گنا اضافے کو ظالمانہ قرار دے کر چیف آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان آفس میں اعترضات دائر کردئیےذرائع کا کہنا ہے کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے اعترضات کے سماعت کرنے اور تاجروں کو مطمئن کرنے کی بجائے وقت گزارنا شروع کر دیا تاکہ اپنے منصوبے کو آگے بڑھا سکیں تاجروں کی جانب دی گئی۔
درخواست میں یہ بھی بیان کیا سالانہ تشخیص پراپرٹی ٹیکس زمینی حقائق سے یکسر منافی ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے کاروباری حالات انتہائی دگر گوں ہیں شہریوں کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے کاروباری شخصیات انتہائی ذہنی کوفت کا شکار ہیں تاجروں کے مطابق سابقہ روٹین کے مطابق سالانہ تشخیص ٹیکس بہترین انداز میں چل رہا تھا ہر دفعہ ہونے والے اضافے کو تاجر برادری من و عن قبول کرتی رہی لیکن اس سال اچانک کئی سو گنا اضافہ کرکے کینٹ سے تاجروں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔
تاجروں تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے روز نامہ بیٹھک ملتان کو بتایا گیا کنٹونمنٹ بورڈ کے پراپرٹی ٹیکس میں کئی سو گنا اضافے سے کینٹ کا بچا کھچا کاروباری ماحول ختم ہو جائے گا اب ملتان کینٹ کے مقابلے میں کئی درجن مارکیٹس مقابلے میں ہیں خریداروں کے پاس چوائس موجود ہے اگر خریدار کینٹ بازار کا رخ نہیں کرے گا تو کینٹ کی تاجر بھی تلاش معاش کے لیے دیگر مارکیٹس کا رخ کرے گی اس صورتحال جہاں ایک طرف کینٹ بازار ویران ہو جائیں گے۔
تو دوسری طرف کئی سو گنا پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا خواب دیکھنے والا کنٹونمنٹ بورڈ مالی بحران کا شکار ہو کر رہ جائے گا انھوں نے کہا ملتان کنٹونمنٹ بورڈ بنیادی طور پر سی کیٹگری کا بورڈ ہے لیکن آسکے تاجروں سے اے کٹیگری بورڈ کی فیس وصول کرنی کی منصوبہ بندی مکمل ہو چکی ہے روز نامہ بیٹھک کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق ساٹھ سے زائد تاجروں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈائریکٹر ملڑی لینڈ کو پراپرٹی ٹیکس پر نظر ثانی کی درخواست دی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد اب کینٹ بورڈ کے تاجروں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے بارے مشاورت شروع کر دی ہے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں