ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی سے محلہ شانہ ساز آگ کی لپیٹ میں
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن) ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور نجی فرم ایس اے کمپنی کے درمیان کی کاغذی کاروائیوں کا پول کھل گیا یونین کونسل 34 کے محلہ شانہ ساز چوک فوارہ میں 11 روز سے پڑے کوڑے نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا آوٹر جل کر خاکستر ہوگیا اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر راہ گیروں کو بچا لیا
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تحصیل ملتان سٹی اور تحصیل ملتان صدر میں صفائی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کی کاروائی صرف معروف سڑکوں اور ایسی جگہ تک محدود نظر آتی جہاں وی آئی پی موومنٹ ہوتی ہے لیکن شہر کے گلی محلوں میں صفائی کی صورت حال ویسی ہی نظر آرہی ہے جیسے آؤٹ سورس ہونے سے قبل تھی
انھوں نے کہا یونین کونسل 34 چوک فوارہ ملتان کے نزدیک واقع محلہ شانہ ساز میں نجی ایس اے کے سینٹری ورکرز کئی کئی دنوں تک کوڑا اٹھانے نہیں آتے اور نہ ہی صفائی کرنے آتے ہیں
انھوں نے شانہ ساز محلہ میں گیارہ روز سے کوڑا کرکٹ جمع تھا گزشتہ روز کسی راہ گیر نے گزرتے ہوئے جلتا ہوا سگریٹ کوڑے کرکٹ پر ڈال دیا جس نے فوراً آگ پکڑ لیا جس کی زد میں آکر قیمتی آؤٹر بھی جل کر خاکستر ہوگیا
انھوں نے کہا اس موقع پر موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی جس کے وجہ سے نزدیکی آبادی کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
اس حوالے سے اہل محلہ کا کہنا ہے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کوڑا اٹھانے نہیں آتا بلکہ مک مکا کرکے محلے میں موجود عمارتی میٹریل اٹھانے میں مصروف نظر آتا انھوں نے کہا
انسپکٹر آصف اور سپر وائزر یوسف نہ تو صفائی کرواتے ہیں اور نہ ہی کوڑا اٹھاتے ہیں انھوں نے کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے باقاعدہ انکوائری کروانے کے بعد نجی کمپنی ایس اے کے خلاف کاروائی کی جائے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں