“منشیات کیس کا فیصلہ، 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ”
ملتان( نمائندہ خصوصی) منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد عثمان ولد عبدالغفار کو 10 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی- ذرائع کے مطابق-دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمہ کا فیصلے سنایا ۔
جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عثمان ولد عبدالغفار کو 10 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کو مزید 06 ماہ قید محض بھگتنا ہو گیسال 2024 میں تھانہ بی زیڈ سے سب انسپکٹر محمد اشفاق علی نے مجرم محمد عثمان سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کی تھی۔
پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجس پر عدالت کی جانب سے مجرم محمد عثمان کو 10 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں