عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز: عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اولین ترجیح

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا ہی میرا خواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات ہوئی۔
جس میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ مریم نوازشریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔
، ادویات کاتمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگارہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں