دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی: وزیراعظم

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی—شہباز شریف کا مؤقف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئےاقوام عالم کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔
ترکیہ کےصدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ شانداراستقبال پرشکرگزارہوں،۔
طیب اردوان سےملاقات پرخوشی ہوئی،ان کی قیادت میں ترکیہ نےشاندارترقی کی۔
انہوں نے کہا کہ طیب اردوان ایک دوراندیش اوروژنری لیڈرہیں۔
، 2010کےسیلاب میں ترکیہ صدر نےپاکستان کا دورہ کرکےمتاثرین سےبھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب کےدوران پاکستان کی بھرپورمدد کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےمختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
، انسداد دہشت گردی کے لیے ترکیہ کے تعاون کے مشکورہیں۔
، دونوں ملکوں میں توانائی، کان کنی، معدنیات اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں