سینیئر صحافی ارشد ملک کی گمشدگی—ملتان کے میڈیا ورکرز کا اجلاس
ملتان (سوشل رپورٹر) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کا اہم اجلاس چئیرمین عرفان چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
جس میں سینئر صحافی ارشد ملک کی گمشدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں صدر عادل چودھری، وائس چیئرمین یعقوب مدنی، جنرل سیکرٹری فیاض قادری، سنئیر نائب صدر راحیل صدیقی، نائب صدر محمد شفیق، ایڈیشنل سیکرٹری وسیم حیدر نقوی، فنانس سیکرٹری محمد وقاص، جوائنٹ سیکرٹری رانا امتیاز، سیکرٹری اطلاعات تنویر فلک اور دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر عادل چودھری نے کہا کہ ارشد ملک کے خلاف کی جانے والی بے بنیاد کاروائی کو مسترد کرتے ہیں۔
وائس چیئرمین یعقوب مدنی نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی سے روکنا اور انہیں لاپتہ کرنا انتہائی قدم ہے جسکی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
ایم ڈبلیو او ملتان کے عہدیداران نے ملتان انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں