سینئر صحافی ارشد ملک 3 روز سے لاپتہ،ملک بھر میں احتجاج (فوری بازیابی کا مطالبہ)

ارشد ملک کی گمشدگی: سینئر صحافی کی بازیابی کیلئے آوازیں بلند

ملتان (بیٹھک رپورٹ) تین روز سے لاپتہ ملتان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ارشد ملک کے اہل خانہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ صحافی کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
، پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو مانیٹر کرنے والی تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے سینئر صحافی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ارشد ملک کی گمشدگی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، فوری بازیابی کا مطالبہ، حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی نے ارشد ملک کی گمشدگی معاملہ ریجنل پولیس آفیسر سہیل چوہدری کو بھیج دیا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان فریڈم نیٹ ورک نے ارشد ملک کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
جبکہ پنجاب جرنلسٹ پروٹیکشن کوآرڈینیشن نیٹ ورک نے ارشد ملک کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کو معاملہ بھیجتے ہوئے ارشد ملک کی فوری بازیابی کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی مانگ لی ہے جمعہ کے روز بھی ملتان یونین آف جرنلسٹس (ایم یو جے) کے زیر اہتمام سینئر صحافی اور روزنامہ اوصاف ملتان کے ایڈیٹر رپورٹنگ ارشد ملک کی پراسرار گمشدگی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایم یو جے کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکریٹری مظہر خان نے کی۔مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ صحافیوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ارشد ملک ایک نجی ادارے کے خلاف مسلسل خبریں شائع کر رہے تھے، جس پر انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ اس بنا پر شبہ ہے کہ اس نجی ادارے کی انتظامیہ ان کی گمشدگی میں ملوث ہو سکتی ہے۔
مظاہرین نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور ان کی گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔صحافیوں کے ایک وفد نے ایم یو جے کے قائدین کی سربراہی میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں ارشد ملک کی گمشدگی سے مطلع کیا۔
اور مطالبہ کیا کہ وہ سینئر صحافی کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریںسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملتان پولیس کے افسران سے اب تک کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہی لی اور سینئر صحافی کو جلد از جلد برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے صحافی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ارشد ملک کی بازیابی تک وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں