پہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضے شروع

پہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ، منظم سازش بے نقاب

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف منظم سازش بے نقاب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضے اور ان کی املاک مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلگام میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو منظم انداز میں مسمار کیا جا رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمان مالکان کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں نے پہلگام کے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ زمینیں صدیوں سے مسلمانوں کے زیر استعمال تھیں، جنہیں اب سرکاری ادارے اپنی تحویل میں لے رہے ہیں۔
دو فروری 2023 کو حکومتی اہلکاروں نے کشمیری رہنما اور سابق میرواعظ قاضی یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو بھی مسمار کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں