سینئر صحافی ارشد ملک گمشدگی: ملتان میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی و ایڈیٹر رپورٹنگ روزنامہ اوصاف ملتان ارشد ملک کی پانچ روز سے پر اسرار گمشدگی کے حوالے سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی ، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
، احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ارشد ملک کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو پر اسرار طور پر غائب ہوئے پانچ روز گزر چکے ہیں، پولیس ، ایف آئی اے سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہ لانا انتہائی افسوسناک ہے، صحافیوں نے کہا کہ ارشد ملک کو بازیاب نہ کرانے میں تاخیر پر صحافی برادری میں شدید غم و غصّے پایا جاتا ہے۔
، مظاہرین نے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت سی پی او، ڈپٹی کمشنر و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد ملک کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس پر اسرار گمشدگی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، مظاہرے میں اختر شیخ، مظہر خان، خالد چوہدری، اجمل چوہدری، طارق چوہدری، شریف جوئیہ، انیلہ اشرف ، یوسف عابد، وسیم خان بابر، بلال نیازی، رانا سلمان ضمیر، سلمان قریشی، جاوید اقبال عنبر، نیاز گل، عمران علی خان، اورنگزیب، جی آر گرمانی، سہیل جاوید، محمد عبداللہ ، خواجہ اشرف صدیقی، عمیر امتیاز خان، فراز حمید، عارف نقوی، اسرار چشتی، جہانزیب بلوچ، چوہدری عبدالوسیم، دلزیب اکاش، امتیاز اعوان و دیگر نے شرکت کی ۔
، سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں جاوید چنٹر، شریف لاشاری اور تاجر رہنما ڈاکٹر غضنفر نے بھی صحافیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ارشد ملک کو بازیاب کرانا چاہئیے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں