فوڈ انسپکٹر ثاقب ورک کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
ڈیرہ غازی خان شاہ صدر دین (نمائندہ اعزازی) فوڈ انسپکٹر ثاقب ورک نے کرپشن کی انتہا کر دی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک سنٹر شاہصدردین پر تعنیات فوڈ انسپکٹر ثاقب ورک نے سابقہ گندم اسٹاک پہلے سے فلور ملز مالکان سے ناجائز طریقہ سے 2850روپے فی من کے حساب سے گندم فروخت کی اور فروخت شدہ گندم کے بدلے گوجرانوالا سے ناقص سڑی ہوئی زہر آلودہ کالی گندم منگوا کر اسٹاک پورا کر ریا ہے۔
اور کچھ عرصہ بعد یہ خراب ناکارہ گندم قرار دے کر محکمہ کو چونا لگایا جائے گا ،اس حوالےسے ثاقب ورک سے مؤقف کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہ ہو سکا ۔
، سماجی حلقوں نے ثاقب ورک کے خلاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ثاقب ورک کروڑوں کی کرپشن کر کے ملکی معیشت کو تباہ کر دے گا۔
اہل علاقہ اس کرپٹ ثاقب ورک کے خلاف چئرمین ڈرائکٹر خوراک پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ اس فوڈ انسپکٹر ثاقب ورک کو معطل کر کے ان کے محکمانہ انکوئری کی جاۓ اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں