پنجاب کے بڑے شہروں میں تعمیر ومرمت کے منصوبوں کی منظوری

پنجاب میں تعمیر و مرمت کے منصوبے: 59 شہروں میں ترقیاتی کاموں کی منظوری

پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔
جس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی گئی۔
پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا،۔
بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔
، واٹر سپلائی ٹیوب ویل، بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے۔
، گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی، پہلے فیز میں شامل شہروں میں پارک بھی ڈویلپ ہونگے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں