65 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شدید غذائی قلت کا شکار

اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی اور آبی گزرگاہوں کی بندش کے باعث غزہ میں بڑے پیمانے پر غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے،۔
جس کے نتیجے میں 65 ہزار سے زائد بچے روزانہ بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی جاری ناکہ بندی کے ذریعے فلسطینی بچوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شدید غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اور 11 لاکھ میں سے 65 ہزار سے زائد بچے اسپتالوں میں داخل ہیں جو روزانہ بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بھوک اور پیاس کو عام شہریوں کے خلاف منظم جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں