زکریا یونیورسٹی :شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں بیساکھی میلہ و سیمینار

موسمیاتی تبدیلی اور بیساکھی میلہ: زکریا یونیورسٹی میں زراعت کی نئی راہیں

ملتان( خصوصی رپورٹر )زکریا یونیورسٹی شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں بیساکھی میلہ اور گندم کی پیداوار پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ کے طلبا ٕ و طالبات نے بہاٶ الدین زکریا یونیورسٹی کی پچاس سالہ تقریبات کی نسبت سے اس دن کو بیساکھی میلہ کے طور پر منایا۔
اس سلسلے میں شعبہ کےدرودیوار کو روایتی طرز پر سجایا گیا اور پنجاب کی ثقافت کو نمایاں کیا گیا۔ طلبا ٕ و طالبات پنجابی لباس ، کھسہ ، پگڑی، لاچہ، دھوتی کرتہ، پراندہ وغیرہ میں ملبوس تھے۔ طلبا ٕ ڈھول کی تھاپ پر لڈی ڈالتے رہے تو طالبات ڈھولکی بجا کی پنجابی کلچر کو نمایاں کرتی رہیں۔
ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے طلبا ٕ وطالبات نے بھی اس پروگرام میں بھر پور شرکت کی اور ان کی دلچسپی دیدنی تھی۔۔کلچرل ڈے یا بیساکھی میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے چٸیرمین شعبہ پی بی جی ڈاکٹر وقاص ملک کی رفاقت میں دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ ڈاکٹر ناظم صاحب نے طالبات کی طرف سے سجاٸے گٸے سٹالز کا دورہ کیا اور ان کے فن کی تعریف کی۔
بیساکھی میلہ کی خاص بات فارمرز فیلڈ آرگناٸزیشن کی دعوت پر پچاس سے زیادہ کسان مردو خواتین حضرات کی شرکت تھی۔ تمام فیکلٹی ممبران، کسان، طلبا و طالبات نے اس کے بعد شعبہ کی طرف سے تیار کی گٸی گندم کی نٸی اقسام کا دورہ کیا گیا۔گندم کی کٹاٸی کا باقاعدہ آغاز ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر ناظم حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر شعبہ پی بی جی میں گندم کے ساٸینسدان ڈاکٹر قدیر نے ان نٸی اقسام کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد تمام فیکلٹی ممبران نے گندم کی پیداوار اور بدلتی موسمیاتی صورتحال کے موضوع پر ایک سیمنار میں شرکت کی۔ اس سیمینار میں ڈاکٹر امیتاز علی سینٸیر ساٸینٹسٹ ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور نے مہمان مقرر کے طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے گندم میں زنک کی مقدار اور اس حوالے سے بریڈنگ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بدلتے موسموں میں کسان بھاٸی کس طرح گندم کی بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں اور کٹاٸی کے بعد کیسے بہتر طور پر گندم کو زخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
ایمپریس ایگرو پراٸیویٹ لیمیٹڈ کے ڈاٸریکٹر چوہدری منیب انور نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر چٸیرمین شعبہ پی بی جی پروفیسر ڈاکٹر وقاص ملک نے شرکا ٕ کو ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شعبہ پی بی جی کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر کامران قریشی، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر سمیع اللہ اور خاص طور پر میڈم عطرت نور اور ڈاکٹر قدیر احمد کو اس پروگرام کو منعقد کرنے پر سراہا اور مستقبل میں اسطرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فارمرز فیلڈ آرگناٸیزیشن کی طرف سے پرویز انصاری صاحب اور رانا سہیل صاحب نے اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی اور اپنی آرگناٸیزیشن کی طرف سے کسانوں کی بہتری کے لیے ہر طرع کے تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں معزز مہمانین گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گٸیں اور دیسی خوارک یعنی لسی، مسی روٹی اور چنے کے سالن سے تواضع کی گٸی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں