کیری ڈبے میں آگ، ملتان حادثے میں نوعمر لڑکے جاں بحق
ملتان(نمائندہ خصوصی ) ملتان کے مضافاتی علاقے میں المناک حادثہ ، کیری ڈبے میں آگ لگنے سے کوٹ ادو کے رہائشی نوعمر لڑکوں سمیت 4 افراد زندہ جل گئے ،2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے رہائشی خاندان کے 6 افراد کیری وین میں سفر کرتے ہوئے ملتان ائیر پورٹ آرہے تھے کے پل مظفر آباد کے نزدیک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 4 افراد زندہ جل گئے ۔
جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا چھان بین پر معلوم ہوا کہ4نوعمر جن میں 15 سالہ حاکم، 13 سالہ کاشف، 12 سالہ ذیشان اور 20 سالہ سجاد زندہ جل چکے تھے جبکہ نذر اور شہباز شدیدزخمی حالت میں تھے جنھیں فوری طور پر نشتر ہسپتال کے برن سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ المناک سانحہ کے بعد بدقسمت خاندان کے ورثاء نشتر ہسپتال پہنچ گئے۔
جن کے مطابق مذکورہ فیملی کے لوگ جھلس کر زخمی ہونے والے شہبازجو رشتہ میں ان کا ماموں لگتا ہے کو دوبئی کیلئے روانہ کرنے کی غرض سے کوٹ ادو سے ملتان ائر پورٹ جارہے تھے زخمی ہونے والا شہباز ایک عرصے سے دوبئی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔
جس کی چھٹی ختم ہونے پر اس کے چھوٹے بھائی اور بھانجے اسے ملتان ایئرپورٹ پر چھوڑنے جا رہے تھےورثاء کے مطابق کیری ڈبے میں کوئی گیس سلنڈر نصب نہ تھالیکن اچانک آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔
متاثرہ خاندان کا تعلق کوٹ ادو کے علاقے جام پور جکھڑی سے ہے ریسکیو 1122نے نعشوں کو نشتر سرد خانے رکھوا کر زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں