دشمن کو منہ توڑ جواب: قومی سلامتی پر ان کیمرہ اجلاس کی تفصیلات
دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا قومی سلامتی پر سیاسی رہنماؤں کیساتھ ان کیمرہ سیشن ہوا،ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتاہے، جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے حکومتی سفارتی اقدامات ،ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا۔
خیال رہے بریفنگ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ، جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان، عبدالشکور، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی شریک تھے۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بیک گراؤنڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں